گاڑی چلاتی خاتون نے سگریٹ سلگایا تو ساتھ ہی دھماکے سے گاڑی اُڑگئی، پٹرول پمپ سے بھی دور تھی پھر بھی یہ کیسے ہوا؟ آپ بھی اگلی مرتبہ گاڑی میں سگریٹ پینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

گاڑی چلاتی خاتون نے سگریٹ سلگایا تو ساتھ ہی دھماکے سے گاڑی اُڑگئی، پٹرول پمپ ...
گاڑی چلاتی خاتون نے سگریٹ سلگایا تو ساتھ ہی دھماکے سے گاڑی اُڑگئی، پٹرول پمپ سے بھی دور تھی پھر بھی یہ کیسے ہوا؟ آپ بھی اگلی مرتبہ گاڑی میں سگریٹ پینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  



لندن(نیوز ڈیسک) اگر کسی گاڑی میں اچانک ایک بڑا دھماکہ ہو اور اس کے چاروں دروازے اکھڑ جائیں اور ونڈ سکرین اڑ کر درجنوںفٹ کی بلندی تک جا پہنچے، تویقناً ہر کوئی کہے گا کہ گاڑی میں بم پھٹا ہے، لیکن ذرا ٹھہرئیے! اس خوفناک دھماکے کی وجہ بم نہیں بلکہ ایک ایسی چیز بھی ہو سکتی ہے جسے بالکل بے ضرر سمجھ کر ہم شب و روز استعمال کرتے ہیں اور یہ تقریباً ہر گاڑی میں موجود ہوتی ہے۔ جی ہاں، یہ چیز ائر فریشنر ہے، جس کے متعلق شاید آپ نے کبھی نہیں سوچا ہو گا کہ یہ بم جیسے دھماکے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

وہ ایک چیز جو آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں گاڑی کے پینٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیتی ہے

برطانیہ کے شہر ایسکس میں شیرن ڈروئٹ نامی خاتون کے ساتھ یہی واقعہ پیش آیا ہے۔ ویب سائٹ ’دی مرر‘ کے مطابق 51 سالہ شیرن کی گاڑی ایک پارکنگ میں کھڑی تھی جہاں سے وہ روانہ ہونے ہی والی تھیں کہ یہ خوفناک واقعہ پیش آ گیا۔ شیرن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ” میں نے ایک ائرفریشنر اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھا اور سگریٹ سلگاتے ہوئے گاڑی سٹارٹ کی، لیکن عین اسی وقت اتنے زور کا دھماکا ہوا کہ مجھے کچھ ہوش ہی نہ رہا۔ مجھے ہسپتال لے جایا گیا اور بعد میں وہاں ایک پولیس اہلکار نے مجھ سے کہا’آپ کو پتا ہے کہ آپ کس تباہی سے بچ کر نکلی ہیں؟‘ اس نے مجھے گاڑی کی تصاویر دکھائیں، جنہیں دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میری گاڑی مکمل تباہی کا نقشہ پیش کر رہی تھی۔ ا س کے چاروں دروازے اکھڑے ہوئے تھے اور شیشے بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔ مجھے یہ تو یاد ہے کہ میں نے ائر فریشنر پچھلی سیٹ پر رکھا تھا لیکن میں نے اسے گاڑی میں سپرے نہیں کیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ لیک ہو رہا تھا یا نہیں، لیکن میں نے اسے پچھلی سیٹ پر رکھنے کے بعد سگریٹ سلگایا تھا اور پھر گاڑی سٹارٹ کی ہی تھی کہ دھماکا ہو گیا۔ “

عینی شاہدین نے بتایا کہ شیرن کی گاڑی کے ونڈ سکرین کو تقریباً 30 فٹ کی بلندی تک جاتے دیکھا گیا۔ گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور دیگر ملبے کے ٹکڑے ساری پارکنگ میں بکھرے ہوئے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کئے اور معاملے کی مزید تحقیقات جا رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...