آزادی کپ ، شائقین کے بینکوں کے باہر ڈیرے،کم مالیت کی ٹکٹیں نایاب

آزادی کپ ، شائقین کے بینکوں کے باہر ڈیرے،کم مالیت کی ٹکٹیں نایاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ گزشتہ روز بھی پنجاب بینک کی برانچز کے باہر جمع رہے تاہم انہیں 500اور 2500مالیت والے ٹکٹ میسر نہ آ سکے ،پنجاب بینک نے ٹکٹوں کی فروخت کے لئے آج ہفتہ کے روز معمول کی تعطیل منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول کے لئے بینکوں کے باہر جمع رہی اور زیادہ رش کے باعث دھکم پیل اور شدید بد نظمی دیکھی گئی۔شائقین کرکٹ کی جانب سے 500 اور2500والی ٹکٹوں کا مطالبہ کیا جاتا رہا لیکن انہیں یہ ٹکٹیں میسر نہ آ سکیں۔ دوسری طرف بینک آف پنجاب نے شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آج کی چھٹی منسوخ
کردی ہے۔بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 500والی ٹکٹوں کے علاو ہ تمام سٹاک موجود ہے ، شائقین کرکٹ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، مسلم ٹاؤن ، کریم بلاک ،صدر بازار ، زیڈ بلاک ، ڈی ایچ اے ، والٹن روڈ ، شوکت خانم ، باغبانپورہ ، فیصل ٹاؤن او رراوی روڈ کی برانچز سے ٹکٹیں خرید سکیں گے۔