قذافی سٹیڈیم کے آج سے گردو نواح میں تمام پلازے ،دکانیں ،دفاتر 6 روز کیلئے بند
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے ٹی 20 سیریز کے انعقاد کے پیش نظر لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت آج سے قذافی سٹیڈیم کے گردو نواح میں تمام پلازے ،دکانیں ،دفاتر 6 روز کیلئے بند رہیں گے پولیس نے قذافی سٹیڈیم کے گردو نواح میں واقع دکانیں،دفاتر اور ریسٹورنٹس مالکان میں ایک پرفارما بھی تقسیم کر دیا ہے جس میں پراپرٹی مالکان اپنے اپنے ملازمین کے کوائف کے اندراج کے ساتھ پولیس کو واپس جمع کروائیں گے ۔