ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل دبئی میں پہنچنا شروع

ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل دبئی میں پہنچنا شروع
ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل دبئی میں پہنچنا شروع

  



دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی طرح ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کھلاڑی بھی پرجوش ہیں جو دورہ پاکستان سے قبل پریکٹس کے لئے دبئی پہنچنا شروع ہوگئے۔جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی تاہم اس سے قبل ٹیم دبئی میں لگائے جانے والے کیمپ میں پریکٹس کرے گی جس کے لئے کھلاڑی پہنچنا شروع ہوگئے۔آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے دبئی پہنچنے پر پاکستانی شائقین کو سلام بھیجا اور کہا کہ دبئی میں دو روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد پاکستان آرہا ہوں۔بین کٹنگ نے پاکستانی شائقین کو کہا کہ وہ تیار ہوجائیں ان سے پاکستان کے میدان میں ملاقات ہوگی۔سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پریرا نے بھی دبئی میں ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا کیمپ جوائن کرلیا جن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے پر خوش اور پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...