قذافی سٹیڈیم کے اندرونی و بیرونی حصوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل

قذافی سٹیڈیم کے اندرونی و بیرونی حصوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ کے سلسلے میں سیکیورٹی سمیت قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی و بیرونی حصوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ قذافی سٹیڈیم میں تزئین وآرائش کے بعد سٹیڈیم کے بعد نشتر کمپلیکس میں سڑک پر کارپٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔سڑک کی تعمیر اور رنگ و روغن کے بعد نشتر کمپلیکس بھی نکھر کر سامنے آگیا ہے، شائقین کے لئے مختص کردہ داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ گراؤنڈ کے اندر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لئے بھی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔دوسری جانب ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑی بھی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے جہاں وہ دو روزہ کیمپ میں پریکٹس کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...