وزیر اعظم کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات کے بعد مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: اسرائیلی وزارت انصاف

وزیر اعظم کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات کے بعد مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: ...
وزیر اعظم کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات کے بعد مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: اسرائیلی وزارت انصاف

  



یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزارت انصاف نے کہا کہ عوامی پیسے کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات کے بعاسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر مقدمہ چل سکتا ہے۔

” چائے پیو گے“ انصار الشریعہ کا خفیہ کوڈ تھا:سرغنہ عبد الہاشمی

اسرائیلی وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ عوامی پیسوں کے ناجائز استعمال پر انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارت کے مطابق ’کیٹرنگ افیئر‘ کے نام سے معروف سکینڈل میں سارہ نیتن یاہو نے یہ غلط بیان دے کرکہ وزیراعظم ہاو¿س میں خانساماں نہیں، عوامی پیسے سے باہر سے کھانا منگوایا تھا۔ اس طرح اسرائیلی حکومت کو 85 ہزار یورو کا خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔ وزیراعظم نیتن یاہو بھی کرپشن کے شبے میں زیرتفتیش ہیں جبکہ دوسری جانب نیتن یاہو کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...