ہاشم آملہ کو آؤٹ کرکے زیادہ خوشی محسوس کروں گا،حسن علی

ہاشم آملہ کو آؤٹ کرکے زیادہ خوشی محسوس کروں گا،حسن علی
 ہاشم آملہ کو آؤٹ کرکے زیادہ خوشی محسوس کروں گا،حسن علی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر حسن علی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے بیتاب ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب میں نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، اس لیئے اپنی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلیے بہت پرجوش ہوں اور اپنے شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کیلیے بیتابی سے انتظار کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی، آئی سی سی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔ ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں تاہم ہاشم آملہ کو آؤٹ کرکے زیادہ خوشی محسوس کروں گا۔ کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر کام ہو رہا ہے تاہم فٹنس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اظہر محمود کے ساتھ مل کر ریورس سوئنگ پر کام کر رہا ہوں جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے ،ورلڈ الیون کے ہاشم آملہ کو آوٹ کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ساتھ باولنگ کی اچھی پارٹنر شپ ہے ،اب ٹیم میں اچھی پرفارمنس کے لیے دباؤہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی