وورسیسٹرشائر نے نیتھن لیون کی خدمات حاصل کر لیں

وورسیسٹرشائر نے نیتھن لیون کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)انگلش کاؤنٹی کلب وورسیسٹرشائر نے مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون سے معاہدہ کر لیا، کلب نے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جان ہیسٹنگز کی جگہ لیون سے معاہدہ کیا ہے، ہیسٹنگز آئندہ ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں ملک کی نمائندگی کی وجہ سے کلب کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔ یہ 29 سالہ لیون کا کاؤنٹی کھیلنے کا پہلا تجربہ ہو گا، لیون نے 67 ٹیسٹ میچز میں 247 وکٹیں لے رکھی ہیں۔وورسیسٹرشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیو روہڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ٹاپ انٹرنیشنل باؤلر کی جگہ ٹاپ انٹرنیشنل سپنر کی خدمات حاصل کی ہیں جو باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ لیون اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔