خوش آمدیدورلڈ الیون ، حکومت بہترین انتظامات کررہی ہے‘ذوالفقار گھمن

خوش آمدیدورلڈ الیون ، حکومت بہترین انتظامات کررہی ہے‘ذوالفقار گھمن

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے آئی سی سی کی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مایہ ناز کرکٹرز کا پاکستان آنا کرکٹ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، جس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ دوسرے ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پربہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت بھرپور اور عالمی معیار کے مطابق انتظامات کررہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلئے لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی سربراہی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کی ہیں۔ اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے جس نے بہت مضبوط ٹیموں کو شکست دیکر اپنا لوہا منوایا ہے، ورلڈ الیون کی آمد سے نوجوان کرکٹرز اور سپورٹس لورز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

، ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے پنجاب حکومت نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بھرپور اور عالمی معیار کے مطابق انتظامات کررہی ہے تاکہ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...