بڑا اپ سیٹ ، ہموطن کے ہاتھوں وینس ولیمز رسوا، سلونی فائنل میں پہنچ گئیں

بڑا اپ سیٹ ، ہموطن کے ہاتھوں وینس ولیمز رسوا، سلونی فائنل میں پہنچ گئیں

  



نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ انکو امریکا کی ہی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز نے اپ سیٹ شکست دے دو چار کیا۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میچ میں امریکا کی سلونی سٹیفنز نے امریکن وینس ولیمز کو 6-1، 6-0 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ یوں وینس ولیمز کا چوتھا گرینڈ سلام جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکو وانڈویج کو اسٹریٹ سیٹس میں 6۔1 اور 6۔2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور شوئی پینگ ویمنز ڈبلز میں حریف ٹامیابابوس اور آندریا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...