قومی بلائندکرکٹ ٹیم کے چناؤ کیلئے آج شروع ہو نگے
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے زیراہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں آج ہفتہ سے اوکاڑہ میں شروع ہونگے ،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ٹرائلز 14 ستمبر تک جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے لئے ملک بھر سے 34 کھلاڑیوں کومدعو کیا گیا ہے ،سلیکشن کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے، چیئرمین سلمان بخاری جبکہ دیگر ممبران میں مسعود خان اور ابرار شاہ شامل ہیں۔