آسٹریلوی میڈیا نے شکیب پربال ٹمپرنگ کا الزام لگادیا

آسٹریلوی میڈیا نے شکیب پربال ٹمپرنگ کا الزام لگادیا
 آسٹریلوی میڈیا نے شکیب پربال ٹمپرنگ کا الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ(نیٹ نیوز) آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں بنگلہ دیشی آل رانڈر شکیب الحسن پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردئیے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کی بنیاد پرکئی آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، اس ویڈیو میں شکیب گیند کو گراؤنڈ پر رگڑتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ایک ویب سائٹ نے لکھا کہ آل راؤنڈر کی یہ حرکت میچ آفیشلز کی نگاہوں سے تو پوشیدہ رہ سکتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آئی سی سی اس فوٹیج کا جائزہ لیتی اور اس پر کوئی کارروائی کرتی ہے۔