ورلڈ الیون کے 14میں سے3 کھلاڑی پاکستان میں کھیل چکے ہیں

ورلڈ الیون کے 14میں سے3 کھلاڑی پاکستان میں کھیل چکے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کے 14میں سے صرف تین کھلاڑی ایسے ہیں جو اس سے قبل بھی پاکستان کی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔پال کالنگ وڈ 2005 ء میں مائیکل وان کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں شامل تھے۔ہاشم آملہ 2007ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔تمیم اقبال نے اسی سال پاکستان میں منعقدہ ایشیا ء کپ کے پانچ میچز کھیلے تھے ۔