میرے اندرہر مشکل کو شکست دینے کا جذبہ ہے :فاطمہ

میرے اندرہر مشکل کو شکست دینے کا جذبہ ہے :فاطمہ
 میرے اندرہر مشکل کو شکست دینے کا جذبہ ہے :فاطمہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فاطمہ نے کہا ہے کہ اداکاری اور ماڈلنگ میرا جنون ہے فلموں اور ڈراموں میں بھی اپنی کامیابی کے ریکارڈ بناؤں گی سفارشی نہیں ہوں بلکہ میرٹ پر اس مقام پر پہنچی ہوں ۔ فاطمہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں ماڈلنگ کا شعبہ بہت مشکل ہے مگر مجھے اس سے زیادہ خود پر اس بات کا یقین ہے کہ میں ہر مشکل کو شکست دینے کا جذبہ رکھتی ہوں اس لئے ماڈلنگ میں کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہوں اور آنے والوں دنوں میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ شوبز کے دیگر شعبوں میں بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ کر اپنا مقام بناؤں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک کسی بھی کام کیلئے سفارش نہیں کروائی یہی میری کا میابی کا راز ہے ۔

مزید : کلچر


loading...