’’ہم سے ملاکرو‘‘نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے،نیلم منیر ،دانش تیمور

’’ہم سے ملاکرو‘‘نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے،نیلم منیر ،دانش تیمور
 ’’ہم سے ملاکرو‘‘نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے،نیلم منیر ،دانش تیمور

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نیلم منیرخان اور دانش تیمورنے’’ پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ’’ہم سے ملاکرو‘‘نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ڈائریکٹریاپروڈیوسرسے بات ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کا نام استعمال کیا جارہا ہے جس پر انہیں تحفظات ہیں۔ اس بارے میں دانش تیمور اور نیلم منیرنے کہا کہ ہم نہ تو اس فلم کے ڈائریکٹر ادریس عادل کو جانتے ہیں اور نہ اس بارے میں ان سے کبھی کوئی بات ہوئی ہے لیکن خبروں کے ذریعے میرے نام کی تشہیر کی جارہی ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ میں اس فلم میں کام نہیں کررہی ہے لیکن اس کے باوجود میرانام استعمال کیا جارہا ہے جس پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : کلچر