’’غریب زادی‘‘میں نا قابل فراموش کردار ادا کیا:سوزین فاطمہ

’’غریب زادی‘‘میں نا قابل فراموش کردار ادا کیا:سوزین فاطمہ
 ’’غریب زادی‘‘میں نا قابل فراموش کردار ادا کیا:سوزین فاطمہ

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سوزین فاطمہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر نوید جعفری کے سوپ’’غریب زادی‘‘میں فنّی کیرئیر کا نا قابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بناپر نام کوئی نہیں کما سکتا۔ اس کیلئے با صلاحیت ہونا بھی ضروری ہے۔ مشکل وقت کے دوستوں کو فراموش کیا ہے اور نہ ایسا کر سکتی ہوں۔سوزین فاطمہ نے کہا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو، اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی اور خاص طور پر مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ، انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی۔

مزید : کلچر