عالیہ بھٹ اور جیکولین میں جنگ شدت اختیار کرگئی

عالیہ بھٹ اور جیکولین میں جنگ شدت اختیار کرگئی
 عالیہ بھٹ اور جیکولین میں جنگ شدت اختیار کرگئی

  



ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور جیکولین میں جنگ شدت اختیار کرگئی ہے بالی ووڈ انڈسٹری کی عالیہ بھٹ جو کروڑوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن عالیہ بھٹ اور خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان اس وقت زبردست جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سدھارتھ ملہوترا ہیں فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر ‘‘سے اپنے کیرئیر اور رشتے کی ابتدا کرنے والے نامور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کا رشتہ اختتام کو پہنچ چکا ہے، ایک دوسرے سے محبت کے دعویدار یہ دونوں اداکار اب ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں لیکن اگر کوئی اور ان سے بات بھی کرنے کی کوشش کرے تو دونوں سے برداشت نہیں ہوتابھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی وجہ سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان لڑائی اتنی شدت اختیار کرگئی ہے کہ جیکولین نے عالیہ سے تمام تعلقات ختم کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کردیا ہے، بات اتنی بگڑ چکی ہے کہ یہ لڑائی مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

، تاہم سدھارتھ خاموشی سے اس لڑائی کے مزے لے رہے ہیں ان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے یہی وجہ ہے کہ سدھارتھ سے راہیں جدا کرنے کے باوجود عالیہ کو سدھارتھ اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں برداشت نہیں جب ہی تو انہوں نے خوب جم کر جیکولین کی خبر لے لی۔

مزید : کلچر