محنت سے کام کر یں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا:رائمہ خان
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں۔رائمہ خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی دعا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوجائیں مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کار کی ضرورت ہے جس کے لئے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔