عید پرپاکستانی فلموں کی کامیابی سے ہمیں حوصلہ ملا :ہانیہ عامر

عید پرپاکستانی فلموں کی کامیابی سے ہمیں حوصلہ ملا :ہانیہ عامر
 عید پرپاکستانی فلموں کی کامیابی سے ہمیں حوصلہ ملا :ہانیہ عامر

  



کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا کہ عید کے دن ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں کی کامیابی سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اچھی پروڈکشن ہی فنکاروں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ جانان سے اپنا فلمی کیریئر گزشتہ برس شروع کیا اب مزید فلموں میں کام کررہی ہوں۔ ڈرامہ سیریل مجھے جینے دو میں ناظرین کو میری پرفارمنس پسند آئیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ دنیا سے کیا۔ انکاکہنا تھا ٹی وی فنکاروں کی کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری بھی ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فروغ پاسکے ہم اپنے طور پر نوآموز فنکار ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری کے استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔ تعلیم یافتہ افراد کا اس فیلڈ میں آنا وقت کا تقاضا ہے۔ کل تک ہماری فلمیں اپنے ملک میں ہی نہیں چلتی تھیں لیکن اب دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہیں اورکروڑوں کا بزنس بھی کررہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...