نیا ڈرامہ ’’مجھے جینے دو‘‘ 11ستمبر سے نشر کیا جائے گا

نیا ڈرامہ ’’مجھے جینے دو‘‘ 11ستمبر سے نشر کیا جائے گا
نیا ڈرامہ ’’مجھے جینے دو‘‘ 11ستمبر سے نشر کیا جائے گا

  



لاہور(فلم رپورٹر)معاشرے میں ہونے والے جنسی تشدد، گھریلو تشدداور چا ئلڈ میرج جیسے قابل ذکر رسم و رواج پر مبنی انجلین ملک کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ ’’مجھے جینے دو‘‘ 11ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔ "مجھے جینے دو"میں معاشرتی برائیوں سمیت ان تمام مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے جو عام حالات میں لوگوں کو درپیش ہیں، ڈرامے کا مقصدخواتین کو سماجی برائیوں سے لڑنے کے لیے حوصلہ فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اردو1کی جنرل منیجر مارکیٹنگ نینا کاشف کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے ذریعے معاشرتی برائیوں کو سامنے لاکران کے خلاف آواز حق بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے، خاص طورپر ہمارے ملک کے دیہی علاقوں میں اس قسم کے رسم و رواج نے پورے معاشرے کا چہرہ مسخ کرکے رکھا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ڈرامہ سیریل کی کہانی سے ان تمام مخصوص خاندانوں اور برادریوں کی بہتر انداز میں رہنمائی ہوگی جو کہ بیرونی دنیاسے محدود حد تک وابستہ ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں گوہر رشید، ہانیہ عامر، نادیہ جمیل ، سلمان شاہد، مہرین راحیل، عفت عمر، سرمد کھوسٹ، علی طاہر، رائید محمدعالم، عمیر رانا،سبینا سید، راشد محمود اور خالد بٹ شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی اور اسکرپٹ بے انتہا صلاحیتوں کے مالک شاہد نظامی نے تحریر کیا ہے، جبکہ ہدایات ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر انجلین ملک نے دیں ہیں۔

مزید : کلچر


loading...