کوک اسٹوڈیو سیزن 10،پانچویں قسط وسیع ٹیلنٹ کیساتھ نشر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شوبز ڈیسک) کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کی پانچویں قسط چار دلچسپ گیتوں کے ساتھ نشر ہوگی۔ سیزن 10 کی پانچویں قسط میں شفقت امانت علی کی جانب سے مشہور شاعر فیض احمد فیض کو گیت 'بول' میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ راحت فتح علی خان اور ساحر علی بگا کے گیت 'رنگریز'، باپ بیٹے کی جوڑی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور سانول عیسیٰ خیلوی کے گیت 'سب مایہ ہے' اور فراز انور اور فائزہ مجاہد کے گیت 'اجالوں میں' شامل ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 کی پانچویں قسط 9 ستمبر بروز ہفتہ تمام ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہدایت کاری باصلاحیت شانی ارشد نے کی ۔ اس تاریخ ساز سیزن 10 میں کوک اسٹوڈیو نے غیرمعمولی میوزک کو سامنے لانے اور پاکستان کے انتہائی مشہور گلوکاروں اور موسیقاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی روایت جاری رکھی ہے۔
نئے اور ابھرتے ہوئے ستاروں کے ہمراہ مشہور آرٹسٹوں کی دلچسپ پرفارمنس کے ساتھ اسکی پانچویں قسط ایک بار پھر سامعین کی توجہ روح پرور موسیقی کی جانب مبذول کرا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -