گریفن گراؤنڈ میں آپریشن ، محکمہ انہار کی قیمتی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار

گریفن گراؤنڈ میں آپریشن ، محکمہ انہار کی قیمتی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی لاریکس کالونی میں محکمہ انہار کی زمین پر غیر قانونی قابضین کیخلاف کارروائی،گھروں،حویلیوں پر مشتمل پختہ تعمیرات مسمار کر دیں، 10کنال سے زائد رقبہ واہ گزار کرکے محکمہ انہار کے سپر د کردیا ،قابضین نے لاریکس کالونی گریفن گراؤنڈ کے پاس پانچ کوٹھیوں پر مشتمل گھروں کے صحن اور باغیچوں میں محکمہ انہار کی اراضی شامل کرتے ہوئے چار دیواری کر کے اس کو ذاتی استعمال میں لایا ہوا تھا ،کالونی رہائشیوں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر ورک نے ریونیو سٹاف اور محکمہ انہار کے افسران کے ہمراہ آپریشن کیا ،انچارج آپریشن صابر علی قانگو نے گیارہ بجے شروع ھونے والے اس آپریشن کو بغیر کسی مزاحمت کے شام پانچ بجے پایہ تکمیل تک پہنچا یا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر علی ورک نے کہا ہے کہ ناجائز قابضین کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا،تحصیل شالیمار میں سرکاری رقبے کا ایک ایک انچ واہ گزار کروایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...