ضمنی انتخابات کیلئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپر کی چھپائی کا آغاز

ضمنی انتخابات کیلئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپر کی چھپائی کا آغاز

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)حلقہ این اے 120 میں گزشتہ روز ضمنی انتخاب کے لیے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔این اے 120 کے ضمنی معرکے کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے کام کا آغاز گزشتہ روز سے فوج کی نگرانی میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس لاہور میں کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے تین لاکھ پینتیس ہزار سات سوبیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دیا ہے علاوہ ازیں گیارہ ہزار سٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ فارم بھی پرنٹ کیے جائیں گے۔بیلٹ پیپرز کی ترسیل 14 ستمبر2017 کو ڈی آر او این اے120 کے دفتر میں فوج کی نگرانی میں کی جائے گی جبکہ 16 ستمبر کو دیگر الیکشن میٹریل کے ساتھ بیلٹ پیپرز پریذائڈنگ افسران کے حوالے کر دیے جائیں گے۔دریں اثناء بائیو میڑک مشینیں بھی متعلقہ سٹاف کے حوالے کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...