پیپلز پارٹی آج مشعل بردار ریلی نکالے گی،عزیز الرحمن چن قیادت کرینگے

پیپلز پارٹی آج مشعل بردار ریلی نکالے گی،عزیز الرحمن چن قیادت کرینگے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی قیادت میں آج ریگل چوک سے چیئرنگ کراس تک مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی جس کا مقصد حلقہ این اے 120 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم ہے ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مزید برآں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آج کی ریلی مخالفین کی آنکھیں کھول دے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی میں پیش پیش رہی ہے ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پنجاب بھر سے دو ہزار غنڈہ بردار فورس بلانے کا مقصد پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ڈرانا دھمکانا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو آمر نہ ڈرا سکے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں شفاف انتخابی عمل کیلئے فوج کا حلقہ میں انتظامات سنبھالنا بہت ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...