عمران خان ٹولہ این اے 120میں وقت ضائع کررہا ہے،نرگس متین

عمران خان ٹولہ این اے 120میں وقت ضائع کررہا ہے،نرگس متین

  



لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ عمران خان ٹولہ این اے 120میں وقت ضائع کررہا ہے۔17ستمبر کو منفی اور انتشار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔الیکشن ہارنے کے بعد یاسمین راشد نیازی خان کی طرح دھندلی کا شور مچائے گی۔قوم عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے اس کا ایجنڈا صرف ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔سوا چار سالوں میں کے پی کے میں دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کرنے والے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ کے تمام رہنماؤں پر کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود لیگی کارکن اپنی قائد کی مہم دن رات چلا رہے ہیں۔تمام ضمنی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...