30 سال سے حکومت کرنے والے مسائل حل نہ کر سکے،میاں ایوب

30 سال سے حکومت کرنے والے مسائل حل نہ کر سکے،میاں ایوب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ30سالوں سے پنجاب میں حکمرانی کر رہی ہے مگر آج بھی صوبے میں جرائم ‘مہنگائی ‘بے روزگاری جیسے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں اس سے بڑی انکی اور ناکامی کیا ہو سکتی ہے (ن) لیگ کر پشن کی علامت بن چکی ہے اور سپر یم کورٹ کے فیصلے بعد اب کر پشن کے گارڈ فادر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور آنیوالی حکومت صرف بلاول بھٹو کی ہوگی ۔

۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن بچانے کیلئے نیب اور سپر یم کورٹ کو دھمکیاں دے رہی ہے مگر ہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور لاہور کے عوام ضمنی انتخابات میں فیصل میر کو ہی کامیاب کر یں گے (ن) لیگ لاہور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے خزانے کے منہ کھول چکی ہے اور حکومتی وزراء لوگوں کو نوکریوں کے جعلی نوٹی فکیشن دیکر بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ تمام حقائق کو سامنے رکھیں اگر عوام کا کوئی فائدہ ہوتا ہے توہمیں اس پراعتراض نہیں مگر قوم انکے کسی جھانسے میں آکر انکو ووٹ نہ دیں بلکہ فیصل میر کو ووٹ دیں ہم ہی عوام انکو حقوق دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں اس لیے ہم انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...