برمامیں مسلمانوں کا بے رحمانہ قتل عام قابل مذمت ہے،راشد کرامت

برمامیں مسلمانوں کا بے رحمانہ قتل عام قابل مذمت ہے،راشد کرامت

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 182کے چئیرمین راشد کرامت بٹ نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ و سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں کی اس اہم ایشو پر خاموشی اور بے حسی کی جتنی بھی مذ مت کی جائے وہ کم ہے دنیا بھر کے مسلم حکمران برما کی حکومت کو نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند کروانے کیلئے واضح پیغام دیں اور سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کرے اور برما کے مسئلہ کو فوری طور پربین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پرمسلم امہ کی خاموشی درست نہیں ہم سب پران کی مدد فرض ہے ہم سب کو متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...