روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ،ایپکا 11ستمبر کو احتجاجی ریلی نکالے گی

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ،ایپکا 11ستمبر کو احتجاجی ریلی نکالے گی

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)ایپکا پنجاب کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف سوموار کو ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی پر اختتام پذیر ہو گی۔گزشتہ روز اریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نیو انارکلی آفس میں ایپکا پنجاب کے صوبائی صدر ظفر علی اور صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا سید طاہر رضا شاہ کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ ایپکا پنجاب کی جانب سے میانمار حکومت کے خلاف اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف 11 ستمبر بروز سوموار کو مال روڈ سے لیکر پنجاب اسمبلی تک ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جس میں درجہ اول سے لیکر درجہ17 تک کے گورنمنٹ ملازمین شرکت کریں گے اور حکومت پاکستان سے سے مطالبہ کریں گے کہ روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے سفارتی اور تمام تر قانونی راستے اختیار کیے جائیں تاکہ ان کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔جبکہ تمام ضلعی صدور کو اپنے اپنے ضلعوں میں ریلیاں نکالنے کی تاکید بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...