عوام نے شریف برادران کو لوٹ مار کے باعث مسترد کیا،صفدر بٹ

عوام نے شریف برادران کو لوٹ مار کے باعث مسترد کیا،صفدر بٹ

  



لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء صفدر بٹ نے کہا ہے کہ این اے 120کے عوام نے شریف برادران کی لوٹ مار کی سیاست کی و جہ سے انہیں مسترد کردیا ہے حلقہ میں وفاقی و صو بائی حکومتیں وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں تاہم (ن) لیگ والے اب حلقہ کے عوا م کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔گزشتہ روزبیان میں انہوں نے کہا کہ گارڈ فادر ٹو نے ملتان میٹرو بس میں اربوں روپے کی جو کرپشن وصول کی اس کی حقیقت جلد ہی قوم کے سامنے آنیو الی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گارڈ فادر ٹو منی لارنڈرنگ میں ملوث ہے ،کیسیز کے خوف سے پورا شریف خاندان ملک سے بھاگ گیا ہے شہباز شریف لوٹ مار کا حساب دیں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حلقہ این اے 120میں شکست نظر آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکن (ن) لیگ کے گلو بٹوں کے اوچھے ہتکھنڈوں سے ڈرنے والے نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...