میا نمار میں مسلمانوں کے قتل پر یو این او کا کردار شر مناک ہے،مولانا عزیز الرحمن

میا نمار میں مسلمانوں کے قتل پر یو این او کا کردار شر مناک ہے،مولانا عزیز ...

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) میا نمار میں مسلمانوں کے قتل پر یو این او کا کردار شر مناک اور قابل مذمت ہے،فوری طور پر اسلامی سر براہی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس بلا یا جائے بر ما میں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے فوری اورمؤثر اقدامات کئے جائیں میانمار میں ایک عرصے سے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے چمپئین اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے عالمی ادارے اسی وقت کردار ادا کرتے تو آج حا لات بدترین صورت اختیار نہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق ذمہ داران کب آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے تمام مسلم حکمران ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور برما حکومت سے دوٹوک بات کریں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،مولاناقاری عبدالعزیز ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا سعیدوقاراور دیگر علماء نے لاہور کی مختلف میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو ان مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانی چاہیے اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم رکوانے کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بر ما میں مسلمانوں کے ساتھ ہو نیوالے مظالم پر عالمی برا دری کی خاموشی انتہائی مجر مانہ غفلت اور اسلام دشمنی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...