جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،کامران سیف

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،کامران سیف

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے وفاقی کابینہ کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ وزیر صحت سائرہ افضل کی مخالفت کے باوجود وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ 2سال میں ادویات9بار مہنگی ہوئیں ۔پاکستان کی بڑی فارماسوٹیکل و ملٹی نیشنل فرموں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی ملی بھگت سے آئے روز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو مارنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ 2سال میں ادویات9بار مہنگی ہونے سے غریب اور سفید پوش مریض علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہوجائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...