محکمہ امداد باہمی کی ڈینگی مکاؤ مہم کے حوالے سے واک آج ہو گی

محکمہ امداد باہمی کی ڈینگی مکاؤ مہم کے حوالے سے واک آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ امداد باہمی کی جانب سے ڈینگی مکاؤ مہم کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ آج بعد از دوپہر 2:30 بجے کمیونٹی سنٹر پی سی ایس آئی آر فیز II نزد شوکت خانم کینسر ہسپتال واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب شہر یار سلطان، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب مرزا محمود الحسن ،محکمہ امداد باہمی کے سینئر افسران اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ممبران شریک ہونگے۔