چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین کیلئے گولڈ میڈل

چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین کیلئے گولڈ میڈل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)میڈیکل کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے اور نرسنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اعتراف پر تحریک استحکام پاکستان کونسل کی طرف سے چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین کو گولڈ میڈل دیا گیا ہے اور ان کی سروسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے دوسروں کیلئے بھی رول ماڈل قرار دیا گیا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بھی سی این ایس ثمینہ یاسمین کو تعریفی سند سے نواز ا گیا تھا ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ یاسمین نے کہا کہ بلا شبہ نرسنگ کا شعبہ دکھی انسانیت کی عملی طور پر خدمت کیلئے گراں قدر خدمات رکھتا ہے۔ ہماری نرسیں دن رات کسی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں اور بطور چیف نرسنگ نئی نرسز/طالبات کیلئے ایسی تربیت کا بندوبست کیا گیا ہے، جس سے سرکاری ہسپتالوں کے ماحول کو تبدیل کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کے علاوہ ان کی دلجوئی بھی نرسز کے سماجی فرائض میں شامل ہے، خوش اخلاقی کے ذریعے آدھا مرض کم ہو سکتا ہے۔