دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں،خلیل طاہر سندھو

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں،خلیل طاہر سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا اور پاک چین دوستی کو ہر سطح پر سراہا جاتا ہے۔چین کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب یا مخصوص ملک سے نہیں جوڑا جا سکتا۔چین آزمائش کے ہر لمحے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کی بدولت 56ارب سے زائد ڈالر کی سرمایہ کا ری کی جارہی ہے اور بعض سازشی عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ،اسلئے سازشوں کا جال بُنا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔