آمر کی گود میں پروان چڑھنے والے سیاستدان ملک کے دشمن ہیں : سردار محمد نصر اللہ

آمر کی گود میں پروان چڑھنے والے سیاستدان ملک کے دشمن ہیں : سردار محمد نصر ...

  



لاہور (فورم رپورٹ :اسد اقبال ۔ عکاسی ندیم احمد)پاکستان کونسل مسلم لیگ کے چیئر مین سر دار محمد نصراللہ نے کہا ہے کہ آمریت کی گود میں پروان چڑھنے والے مفاد پر ست سیاستدان ملک دشمن ہیں جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک کوکھو کھلاکر رہے ہیں اور عوام کو بدحالی کے دھانے پر لے آئے ہیں ۔حلقہ این اے 120میں مادر ملت کے سپاہی عابد حسین کا مقابلہ مادر کرپشن کے ساتھ ہے امید ہے حلقہ کی عوام غاصبانہ قبضہ اور جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر یں گے ۔پاکستان کونسل مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے آمر کو للکارا اور ملک میں جمہوریت کی راہ ہموار کی ۔ہمارا مقصد عوام میں فکری سوچ پیدا کر نا اور محب وطن سیاست دانوں کے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر نا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان فورم میں خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ۔ سر دار محمد نصراللہ نے کہا کہ پاکستان کونسل مسلم لیگ ن کی بنیاد سردار محمد ظفر اللہ ایڈوکیٹ نے 1958میں رکھی جس کے پہلے صدر خواجہ ناظم الدین تھے اور بعدازاں اس کی قیادت فاطمہ جناح نے کی ۔جس کے بعد ممتاز دولتانہ اور سردار شو کت حیات نے اس کی باگ ڈور سنبھالی ۔ پاکستان کونسل مسلم لیگ بنانے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کر نا اور محب وطن سیاستدانوں کو اکھٹا کر نا تھا ۔جس میں رہنماؤں نے مثبت کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2001میں ایک بار پھر قائد اعظم اور مادر ملت کی فکری سوچ رکھنے والوں کو اکٹھاکیا اور آواز حق بلندکی اور 2013کے عام انتخابات سے لے کر ضمنی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ایک سوال کے جواب میں سر دار نصراللہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک کو ملنے والے قائدین آمریت کی گود میں پلنے والے اس ملک اور قوم کو ملے جنہوں نے ذاتی مفادات کے حصو ل کے لیے ملک کو تباہ کیا اور عوام کو بنیادی مسائل سے دور رکھا ۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک کے 90فیصد سیاستدان بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جن کا مقصد صرف ذاتی مفادات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے کرپٹ اور بددیانت سمیت بھارت کے ایجنڈے پر کام کر نے والے وزیر اعظم سے نجات دلا ئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نسل مسلم لیگ فکری سو چ ، قلم ،تحریر اور معاشرے میں انصاف کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...