فیصل میر کی انتخابی مہم سے حکمران پریشان ہیں،اشرف بھٹی

فیصل میر کی انتخابی مہم سے حکمران پریشان ہیں،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی بہترین انتخابی مہم سے حکمران طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود حکمران لیگ نے ہواؤں کا رخ اپنے خلاف ہوتا ہوا دیکھ لیا ہے اورا نہیں این اے120کے ضمنی انتخاب میں اپنی شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے یہاں سے شکست (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو ہو گی اور بھٹو شہید کے چاہنے والے 17ستمبر کو کامیاب ہوں گے۔ محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام اس ضمنی الیکشن میں اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ووٹ کا درست استعمال کریں گے اور اپنے ووٹ کے درست استعمال سے وہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں کو ہی مسترد کردیں گے دونوں جماعتوں نے ہی پاکستان کی عوام کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک وقوم کو مسائل کی دلد ل میں دھکیل دیا ہے اس حکومت کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی ہونے کی بجائے ان میں دن بدن اضافہ ہی ہوا ہے حلقے کی باشعور عوام ملک و قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کو مسترد کرے گی اور انہیں کسی کو منہ دکھانے لائق بھی نہیں چھوڑے گی کامیابی بھٹو شہید اور بی بی شہید کے سپاہی فیصل میر کی ہو گی اور ہم آنے والے الیکشن میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے اور بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1