حلقہ کے لوگوں نے مریم نواز کا فقید المثال استقبال کیا،بی بی وڈیری

حلقہ کے لوگوں نے مریم نواز کا فقید المثال استقبال کیا،بی بی وڈیری

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگی رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل بی بی وڈیری نے کہا ہے کہ این اے 120کی انتخابی مہم میں مریم نواز کے حلقہ میں دورہ کے دوران حلقہ کے ووٹرز نے اپنے گھروں سے باہر نکل کر اور قدم قدم پر ان کا والہانہ استقبال کرکے ابھی سے فیصلہ سنا دیا ہے کہ جیت بیگم کلثوم نواز کی ہو گی اور پی ٹی آئی کی امیدوار کی تو ضمانت بھی ضبط ہو جائے گی مریم نواز کا حلقہ میں اس قدر شاندار استقبال ہو رہا ہے کہ اسے دیکھ کر ہمارے سیاسی مخالفین کی تو تاروں کی نیدیں ہی اڑ کررہ گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ پہلے بھی (ن) لیگ کا گڑھ تھا اب بھی (ن) لیگ کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی یہی حلقہ (ن) لیگ کی پہچان کروائے گا کیونکہ مخالفین کو یہاں سے ایک بھی ووٹ نہیں ملے گا بلکہ ہمارے سیاسی مخالفین کے اپنے گھروں کے ووٹ بھی کلثوم نواز کو ہی پڑیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1