میٹرو منصوبے کے خلافپراپیگنڈا کرنے والے منہ کی کھائیں گے،انجم چودھری

میٹرو منصوبے کے خلافپراپیگنڈا کرنے والے منہ کی کھائیں گے،انجم چودھری

  



لاہور ( پ ر) مسلم لیگ( ن )یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر انجم چودھری نے کہا ہے کہ چینی حکومت کے بیان کے بعد ملتان میٹرو بس منصوبہ کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے ، میاں شہباز شریف نے ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی کرپشن کرنے کا سوچ سکتا ہے ، چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے بعد میاں شہبازشریف کیخلاف پراپیگنڈا دم توڑ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ کا بیان پاکستانیوں کی فتح ہے ، الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، میاں شہباز شریف کے بارے میں جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، وہ عوام کے حقیقی خادم ہیں اور مخالفین کے الزامات سے گھبرانے والے نہیں، وہ پہلے سے بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، مخالفین جیسا مرضی پراپیگنڈا کر لیں، عوام جھوٹ بولنے والوں سے باخوبی آگاہ ہیں، وہ ایسے الزامات پر کسی صورت کان نہیں دھریں گے اور چینی وزارت خارجہ کے بیان کے بعد مخالفین بھی آئندہ سوچ سمجھ کر الزامات لگائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...