کلثوم نواز کی ضمنی الیکشن میں جیت لکھی جا چکی ہے،نبیلہ یاسمین

کلثوم نواز کی ضمنی الیکشن میں جیت لکھی جا چکی ہے،نبیلہ یاسمین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگی رہنما نبیلہ یاسمین نے کہا ہے کہ ہماری قائد محترمہ بیگم کلثوم نواز کی ضمنی الیکشن میں جیت لکھی جا چکی ہے اور 17ستمبر ضمنی الیکشن کے دن اس کا رسمی اعلان ہو گا کیونکہ حلقہ کے ووٹرز نے تو ابھی سے ہی بیگم کلثوم نواز کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ہمارے سیاسی مخالفین کو تو اپنے انتخابی آفس کھولنے کے لئے بھی بندے نہیں مل رہے ہیں جبکہ اس حلقہ کے ہر گھر میں بیگم کلثوم نواز کا انتخابی دفتر کھل چکا ہے ۔

وہ حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران عوام سے گفتگو کررہی تھیں ۔نبیلہ یاسمین کا کہنا تھا کہ جیت شیر کی ہو گی اور بلا تو کہیں نظر بھی نہیں آئے گا اور تیر والوں کا یہ تیر کمان سے ہی نہیں نکل سکے گا اور یہ اسی طرح سے الیکشن کے بعد بھی روتیہوئے دکھائی دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...