ضمنی الیکشن جمہوریت دشمن قوتوں کے خلافریفرنڈم ہو گا،پرویز ملک
لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفااقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کا ضمنی الیکشن جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ نواز شریف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ ووٹ کی عزت کو پامال کرکے ترقی کا راستہ روکا گیا ہے، این اے 120 کے عوام ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا 17 ستمبر کو احتساب کریں گے،عوام ایسے لوگوں کے احتساب کیلئے بے چین ہے، پی ٹی آئی اور مخالف جماعتوں کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے، ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی سازشیں کرنے والوں کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے سزا دیں گے۔
، انشاء اللہ ضمنی الیکشن ہم ہی جیتیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکان اسمبلی بلال یٰسین، مہر اشتیاق، ماجد ظہور، غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عزم او رجذبے کے سا تھ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام نے پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترے ہیں۔ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں آئندہ بھی کریں گے،برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکیاجاسکتاہے۔2018سے الیکشن سے قبل ملک بھر سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گااور2018ء کے الیکشن بھی جیت جائیں گے۔