محرم الحرام کیلئے فول پرودف سیکیورٹی انتظامات ، جلوسوں کی خفیہ نگرانی ہو گی

محرم الحرام کیلئے فول پرودف سیکیورٹی انتظامات ، جلوسوں کی خفیہ نگرانی ہو گی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) محرم الحرام میں چار سطحی سیکورٹی ترتیب دی جائے گی۔ پولیس سمیت تمام محکمے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمداس کی روح کے مطابق کرائیں۔ چاروں اضلاع میں تمام محکمے جلوسوں کے راستوں اور مجالس کی جگہوں کا مشترکہ دورہ کریں اور حل طلب امور کو نوٹ کریں۔ گزشتہ سالوں کی طرح ضلعی سطح پر مرکزی کنٹرول روم کام کریں گے جبکہ اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ نگرانی ہوگی۔ لاہور میں سیکورٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پولیس اگلے دو دنوں میں جمع کرائے گی۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر ہدایت ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پنجاب پولیس ضلع لاہور، ٹریفک پولیس لاہور، چارو ں اضلاع کے اے ڈی سی جی ز سمیت واسا، لیسکو، سوئی گیس، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، ایم سی ایل ، سول ڈیفنس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ضلع لاہور میں جلوسوں و مجالس کی کل تعداد پانچ ہزار سے زائد، ضلع شیخوپورہ میں کل 989، ضلع ننکانہ صاحب میں کل 427 اور ضلع قصور میں کل مجالس و جلوسوں کی تعداد 707 ہے۔ ان تمام کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کرکے سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس سیکورٹی کے ساتھ ٹریفک پلان بھی جاری کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...