برمامیں مسلمانوں کا قتل عام تاریخ کا بدترین ظلم ہے،جی ایم لالی
لاہور(پ ر) پاکستان فر یڈم موومنٹ پنجاب کے صدر جی ایم لالی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ برما میں روہنگیا مسلمانو ں کا قتل عام انسانی تاریخ کا بدترین ظلم اور نسل کشی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا بر ما میں ہو نے والے قتل عام پر عالمی بر ادری کی خامو شی ایک مجرمانہ فعل ہے ۔ پی ایف ایم پنجاب کے صدرنے کہا یو این او کے 2005کے چارٹرکہ اگر کو ئی ملک انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہو جا ئے توعالمی بر ادری کومداخلت کابر اہ راست حق حاصل ہو گا ،جی ایم لالی نے کہا حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بر ما میں اپنی افواج بھجوائے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔