شاہدرہ کی دینی اور سماجی تنظیموں نے مسلمانوں پر مظالم کے خلافاحتجاج ریلی نکالی

شاہدرہ کی دینی اور سماجی تنظیموں نے مسلمانوں پر مظالم کے خلافاحتجاج ریلی ...

  



فیروزوالہ( نامہ نگار) برما میں تاریخی بر بریت اور مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف شاہدرہ کی دینی تنظیموں اور سماجی تنظیموں نے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف تحریک ختم نبوت کے زیر اہتمام احتجاج ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بانی تحریک ختم نبوت صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری اور علامہ محمد نواز جلالی نے کی ۔ مظاہرین نے برما حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی اور مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا امریکہ جنگ مظالموں کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نصیر احمد قادری اور مولانا محمد نواز جلالی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی خاموشی کی بجائے برما کے مسلمانوں کا ساتھ دیں اور ہر فورم پر ان مظالم کے خلاف آواز کو اٹھائیں ۔

انہوں نے کہا برما میں مظالم سے انسانیت کانپ رہی ہے۔ برما کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں صرف قرارداد کا پاس ہونا کافی نہیں بلکہ حکومت پاکستان ان سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ ریلی کے شرکاء نے چوک شاہدرہ میں پتلے جلائے اور نعرہ بازی کی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ پاکستان حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ ایک روز کے اندر اندر برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کریں

مزید : میٹروپولیٹن 4