یو سی پی سکول آفمیڈیا کے زیر اہتمام فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشا پ کا آغاز11ستمبرکو ہو گا

یو سی پی سکول آفمیڈیا کے زیر اہتمام فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشا پ کا آغاز11ستمبرکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز پیر 11ستمبر صبح 10بجے ہو گا۔ 6روزہ ورکشاپ میں ڈین میڈیا سکول پروفیسر ڈاکٹر مغیث الد ین شیخ، چیرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان، سابق گورنر و لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول، سینئر صحافی و کالم نگار اوریا مقبول جان اورسلمان غنی سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان فیکلٹی ممبران کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور جدید طرز صحافت سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ورکشاپ 11ستمبر سے 16ستمبر تک جاری رہے گی۔