پیر اشرف رسول کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی شیعہ سنی تنظیموں کا اجلاس

پیر اشرف رسول کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی شیعہ سنی ...

  



فیروزوالہ( نامہ نگار)محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام علمائے اکرام اور مذہبی تنظیموں کے اراکین باہمی اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول کی صدارت میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکورٹی کے حوالے کے سے ٹاؤن ہال میں امامیہ کالونی میں امن کمیٹی شیعہ سنی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروزوالہ کے چئیرمین چوہدری فرہاد بہادر، سی او احسن عنائیت سندھو، حاجی ظفر احمد مظفر ، میاں مشتاق احمد، منیر احمد بٹ، مقصود احمد بٹ، ناصر علی شاہ اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ رکن پنجاب اسمبلی نے سی او فیروزوالہ کو ہدایت کی کہ امامیہ کالونی میں جلوسوں والے راستوں میں صفائی کا بہتر انتظام اور سٹرک کی مرمت سٹریٹ لائیٹ کی مرمت پر خصوصی توجہ دیں

مزید : میٹروپولیٹن 4