عمران خان کی طویل جدوجہد سے عوام میں اپنے حقوق کا شعوربیدار ہوا،مسرت جمشید
لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی این اے120کی انتخابی مہم کیلئے یونین کونسل64کی کوارڈی نیٹر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی طویل جدوجہد سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہو رہا ہے۔ 17ستمبر کو صرف ایک حلقے میں ضمنی انتخاب نہیں ہونے جارہا بلکہ ووٹرز نے پاکستان کی سمت کا تعین کرنا ہے۔ اپنی قیادت میں ریلی کے ہمراہ جلسے میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود ا نہیں این اے120کے ضمنی انتخاب میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ووٹ کا درست استعمال کریں۔