اہلیان چو ہنگ کی برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

اہلیان چو ہنگ کی برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

  



چوہنگ (نامہ نگار) انجمن تاجران مین بازار کے زیر اہتمام اہلیان چو ہنگ نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اس ریلی میں تاجران مین بازار، تحریک لبیک یا رسول اللہ، علماء اہلسنت اور دیگر مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے مین بازار چوک جھنڈا سے ریلی کا آغاز کیا اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور برمی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پے برما کے مسلمانوں کی آواز کو اٹھایا جائے۔

اور روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ریلی میں صدر مین بازار مسعود انور بھٹی کی قیادت میں تاجران مین بازار نے بھرپور شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...