برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی ریلی

برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی ریلی

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) برما میں مسلمانوں کے ساتھ، انسانیت سوز مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف اور برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے ریلی نکالی جس کا اہتمام پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ نے کیا تھا، ریلی میں یوینورسٹی کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، صدور شعبہ جات، اور خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سینٹر فار انڈر گریجویٹ سے شروع ہوئی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچرز فرنٹ کے صدر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد عالمی طاقتوں کی توجہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف مبذول کروانا تھا، انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ملک کی سب سے بڑی درسگاہ ہے یہاں سے اٹھنے والی آواز اہمیت رکھتی ہے، آج اس کے اساتذہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ریلی میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد تارڑ، نائب صدر ڈاکٹر شاہد غازی، خزانہ دار انجینئر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم بھی شریک ہوئے، اس موقعہ پر سینئر اساتذہ ڈاکٹر فخر الحق نوری پرنسپل اورینٹل کالج، ڈاکٹر شاہد کمال ڈین فیکلٹی آف سائنس، ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس، ڈاکٹر طاہرہ بشارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیزنے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور اساتذہ کا موقف بھر پور انداز میں بیان کیا۔

ریلی کے آغاز سے قبل برما کے مسلمانوں کے لیے شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی نے دعا کروائی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...