عالم اسلام برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں،مولانا عبدالخبیر آزاد

عالم اسلام برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں،مولانا ...

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطیب امام باد شاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد(چیئر مین مجلس علماء پاکستان)نے کہا کہ آج برما کے مظلوم ونہتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کی جا رہی ہے ،اور میانمار کی حکومت اور ان کے گماشتے نہتے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور اس ظلم کے خلاف کہیں پر بھی آواز نہیں اُٹھائی جا رہی ، عالم اسلام برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ،او آئی سی اس بیہمانہ ظلم کو بند کرائے ۔اقوام متحدہ کی بے حسی عالم اسلام کیلئے سوالیہ نشان ہے۔عالم اسلام اس پر فوری طور پر نوٹس لیں ،آج ہم سب پربحیثیت مسلمان برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت فرض ہو چکی ہے۔ قیام امن کیلئے برما میں امن فوج بھیجی جائے آج اسلام دشمن قوتیں پھر سے حالات خراب کرنا چاہ رہی ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اوراپنے تمام تر فروعی اختلافات کو بھلا کر ایک ہو نا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...