جنوبی پنجاب میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا فائدہ اٹھایا نہ جاسکا

جنوبی پنجاب میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا فائدہ اٹھایا نہ جاسکا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے گرم ترین آب و ہوا کے خطے میں شمسی توانائی ( سولر انرجی) سے بجلی کے پیداوار کا زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ مسلم لیگ( ن) کی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے اس منصوبے کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کیخاتمے کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا گیا لیکن یہ منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگیا اور صرف 100 میگا واٹ تک محدود ہو کررہ گیا۔ ناکامی کے ساتھ ساتھ حکومت نے اس کی ذمہ داری اٹھانے سے بھی انکار کردیا اور اب اس پاور پلانٹ کی نجکاری کیلئے روڈ شو کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...